گوئٹے مالا:آتش فشاں فیوگو سے زہریلی گیسوں کا اخراج،100 ہلاکتیں ہو گئیں

Last Updated On 07 June,2018 09:25 am

گوئٹے مالا سٹی: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کے پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی، حکام کے مطابق سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا، راکھ اور زہریلی گیسوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، ادھر ہلاک ہوجانے والوں کی تدفین کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 40 کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو گزشتہ 4 روز سے لاوا اور راکھ اگل رہا ہے جس سے 20 لاکھ کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔