سابق جنوبی افریقی صدر فراڈ کے مقدمے میں عدالت پیش

Last Updated On 08 June,2018 03:18 pm

جوہانسبرگ (دنیا نیوز ) جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما فراڈ اور بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کی کارروائی ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سابق صدر زوما ڈربن ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، کارروائی کے آغاز پر ہی پراسیکوشن اور زوما کے وکیلوں نے کیس کو سٹڈی کرنے کے لئے وقت مانگا۔

انہیں بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ یہ ہتھیار انیس سو نوے کی دہائی میں خریدے گئے تھے۔ انہوں نے رواں برس چودہ فروری کو اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا تھا۔