چلی میں برفباری سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Last Updated On 12 June,2018 04:30 pm

سنتیاگو (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں برفباری ہوئی، لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، صدر سباسچئن پنیرا بھی موسم کا لطف اٹھاتے رہے۔

کرہ ارض کا شمالی حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ جنوبی حصوں میں موسم سرما ہے، چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں برف کبھی کبھار پڑتی ہے اور جب جب برف پڑتی ہے تو لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں، سیلفیاں بنوائیں اور ہلہ گلہ کیا، صدر پنیرا اور ان کی اہلیہ بھی موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔