آکلینڈ (دنیا نیوز ) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسینڈا آرڈرن ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم آرڈرن کو آکلینڈ میں آج صبح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔
وہ چھ ہفتے کی میٹرنٹی لیو پر ہیں، انہوں نے رواں برس جنوری میں ماں بننے کا اعلان کیا تھا، آرڈرن دوسری وزیر اعظم ہیں جو اس منصب پر براجمان ہوتے ہوئے بچی کی والدہ بنی ہیں۔ اس سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو نے پچیس جنوری انیس سو نوے کو بختاور کو جنم دیا تھا۔