بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کا کہنا ہے شمالی کوریا کی معاشی ترقی کی کوششوں میں اسکے ساتھ ہیں، پیانگ یانگ کے فیصلوں کی قدر کرتے ہیں۔
دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے کہا شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر شی نے کوریائی رہنما کے اپنے ملک کی معاشی ترقی کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا چین شمالی کوریا کے عوام کی معاشی ترقی کی حمایت کرتا ہے، انکی کوششوں میں اسکا بھرپور ساتھ دے گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کِم کل دو روزہ دورے پر چین پہنچے تھے، رواں برس یہ انکا چین کا تیسرا دورہ ہے۔