الجزائر: (دنیا نیوز) افریقی ملک الجزائر میں امتحانات کے دوران نقل روکنے کیلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
الجزائر کی حکومت نے ملک میں نقل روکنےکےلیے دلچسپ قدم اٹھایا ہے، امتحانات کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی۔ ہائی سکول کے ڈپلومہ امتحانات کے دوران لینڈ لائن اور موبائل انٹرنیٹ دونوں بند رہیں گی۔ امتحانی پرچوں کو چھاپنے والے پریس مراکز میں کیمرے اور موبائل فون جیمر لگائے گئے ہیں جبکہ فیس بک بھی بلاک رہےگی۔