تہران (دنیا نیوز ) اسرائیل ایران کے بادل چرانے لگا، ایران نے ماحولیاتی تبدیلی اور خشک سالی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔
موسموں میں بھی مداخلت ہونے لگی، ایران کے شہری دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے بادل چرا رہا ہے۔ ایران میں خشک سالی اور ماحولیاتی تبدیلی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کے سائنسی ثبوت موجود ہیں کہ اسرائیل ایرانی بادلوں کو خشک کر رہا ہے تاکہ ایران میں بارش نہ ہو۔ اسرائیل کی ایک ٹیم ایران میں داخل ہونے والے بادلوں کو غیر مؤثر بنانے پر کام کر رہی ہے۔