کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے مذاکرات کے لیے پہلی شرط امریکا کے سامنے رکھ دی، پہلی ملاقات میں سنجیدگی نہ دکھانے کی صورت میں مزید مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
قیدیوں کا تبادلہ ہو گا تو مذاکرات آگے بڑھیں گے، طالبان نے امریکا کے سامنے امن مذاکرات کی پہلی شرط رکھ دی۔
افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکی حکام سے متوقع ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہو گی۔
طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو یہ ملاقات آخری بھی ہو سکتی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے انس حقانی سمیت طالبان کے کئی اہم کمانڈر امریکی تحویل میں ہیں، ان کی رہائی طالبان کی پہلی ترجیح ہے۔