ماسکو (دنیا نیوز ) روس کا ايک ہوائی جہاز شامی فضائی حدود ميں پرواز کرتے وقت لاپتہ ہو گيا، طیارے میں چودہ افراد سوارتھے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق جہاز بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے پينتيس کلوميٹر دور ریڈار سے غائب ہوا، طيارہ لطاکیہ کے قريب قائم ايک روسی فوجی اڈے کی جانب جارہا تھا جس میں چودہ افراد سوار تھے۔
روسی فوج کے مطابق جس وقت یہ طیارہ لاپتہ ہوا اسرائيلی جنگی طيارے علاقے ميں اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے تھے۔