لندن: (دنیا نیوز) اپنے سابق باس کو ریلوے ٹریک پر دھکا دینے والے برطانوی شخص پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے خوفناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔
برطانوی پولیس کے مطابق ملزم نے ایک اور شخص کو بھی ٹرین کے سامنے پھینکنے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن اسے ناکامی ہوئی، بھولنے کی بیماری میں مبتلا شخص نے اکانوے برس کے اپنے سابق باس کو اس وقت ریلوے ٹریک پر دھکا دیا جب ٹرین آنے میں صرف ایک منٹ باقی تھا۔ ریاض الحسینی نامی مسافر نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ٹریک سے باہر کھینچ لایا۔