'افغانستان اور عراق جنگ نے برطانوی فوجیوں کو ذہنی مریض بنا دیا'

Last Updated On 08 October,2018 09:53 pm

لندن: (دنیا نیوز) افغانستان اور عراق میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے برطانوی فوجی ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا، کنگز کالج لندن نے نئی تحقیق شائع کردی۔

افغانستان اور عراق میں جنگ نےبرطانوی فوجیوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق سترہ فیصد فوجی اہلکار جنہوں نے جنگ میں شرکت کی ممکنہ طور پر دماغی عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔

تحقیق میں نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ ڈپریشن اور دیگر عام ذہنی بیماریوں میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔