6 ماہ میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں معمولی اضافہ

Last Updated On 08 October,2018 05:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی بر آمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان لیدر گارمنٹس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید شجاعت حسین علی کے مطابق اگر موجودہ حکومت تعاون کرے اور ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسیاں بنائی جائیں تو آئندہ ایک سال میں پاکستان سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد سے مفید ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور ایف بی آر کے طریقہ کار کو بھی سہل بنایا جائے گا تا کہ ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔