نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان تتلی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ مواصلاتی نظام تباہ اور درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔[
سمندری طوفان تتلی نے آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے، تیز رفتار طوفانی ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ طوفان کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے، ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔