استنبول (دنیا نیوز )استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی کے پراسرار قتل کا معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا۔ امریکا اور ترکی کے بعد اقوامِ متحدہ اور برطانیہ نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا۔
امریکا اور ترکی کے بعد اقوامِ متحدہ اور برطانیہ نے بھی سعودی صحافی جمال خوشقجی کے پراسرار قتل پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ دو جہازوں میں استنبول پہنچنے والی 15 رکنی قاتل ٹیم نے خوشقجی کو قتل کیا اگر یہ دعویٰ درست نہیں تو سعودی حکام صحافی کی واپسی کی ویڈیو پیش کر دے۔
سعودی حکام کا موقف ہے اس دن کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔ امریکی سینٹرز کے سعودی عرب پر پابندیوں کے مطالبے کی ٹرمپ نے مخالفت کر دی، کہتے ہیں اس طرح بہت سے امریکیوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔