واشنگٹن( روزنامہ دنیا ) پینٹاگون نے مہنگے ترین طیارے ایف 35 کے کریش ہونے کے بعد پورا عالمی فلیٹ گراؤنڈ کر دیا۔
ایف 35 پروگرام کے ترجمان جو ڈیلا ویڈوا کے مطابق امریکہ اور اس کے عالمی پارٹنرز جن میں اسرائیل اور برطانیہ شامل ہیں، نے عارضی طور پر ایف 35 کے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیئے ہیں تاکہ پورے فلیٹ کے انجن کے فیول ٹیوبس کی تحقیق ہو سکے۔