واشنگٹن: (دنیا نیوز) زلمے خلیل زاد کی کوششیں رنگ لانے لگیں، امریکی اخبار کے مطابق قطر میں امریکا ور طالبان کے درمیا ن مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔
امریکی اخبار کے مطابق، امریکی نمائندوں نے طالبان سے قطر میں ملاقات کی، جس میں انہیں امن مذاکرا ت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کی ملاقات جمعہ کو ہوئی، چار ماہ میں امریکی حکام کی طالبان نمائندوں سے یہ دوسری براہ راست ملاقات ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی اورطالبان نمائندوں کےدرمیان بات چیت کی تفصیل سامنے نہیں آسکی، افغان حکومت کا بھی اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔