یمن میں سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 19 شہری جاں بحق

Last Updated On 14 October,2018 08:18 pm

یمن: (دنیا نیوز) یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 19 یمنی شہری جاں بحق ہوگئے۔

سعودی فضائی حملے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے حدیدہ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ایک گاڑی بھی حملے کی زد میں آگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے 19 افراد میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، سعودی اتحاد نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔