جنسی ہراسانی کے الزامات پر بھارتی وزیر ایم جے اکبر مستعفی

Last Updated On 17 October,2018 06:53 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) جنسی ہراسانی کے الزامات میں پھنسے بھارتی وزیر نے استعفیٰ دے دیا، ایم جے اکبر کے خلاف بیس سے زائد خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

می ٹو مہم بھارتی وزیر پر بھاری پڑ گئی، مودی حکومت کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے جنسی ہراسانی الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم جے اکبر کے خلاف 20 سے زیادہ خواتین صحافیوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔ ایک صحافی پریا رمانی نے مودی کے وزیر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ایم جے اکبر کا کہنا ہے ذاتی حیثیت میں کیس کا دفاع کرنے کیلئے وزارت سے استعفیٰ دیا اس سے پہلے سابق وزیر نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔