کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے ہلمند میں بم حملے کے نتیجے میں پارلیمانی انتخابات کے امیدوارعبدالجبار سمیت 3 افراد جاں بحق، 7زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم انتخابی امیدوار عبدالجبارکی کرسی کے نیچےنصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں عبدالجبار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمی ہونے والے سات افراد کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران افغانستان میں گزشتہ دو ماہ سے اب تک عبدالجبار سمیت 10امیدوار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔