کینیڈا نے چرس کی خرید و فروخت اور استعمال جائز قرار دیدیا

Last Updated On 18 October,2018 05:12 pm

ٹورنٹو: روزنامہ دنیا) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ چرس انسانی صحت کے لئے مفید ہے لہٰذا اسے خریدنے اور استعمال کرنے کو قانوناً جائز قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا وہ پہلا مغربی ملک بن گیا ہے، جہاں چرس کی خرید اور استعمال کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ چرس کو اس لیے قانونا جائز قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ ٹروڈو نے اپنے ملک کے بچوں کو اس کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔