جاپان میں "ورلڈ روبوٹ سمٹ" کا عالمی میلہ جاری

Last Updated On 17 October,2018 10:04 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں روبوٹس کا عالمی میلہ لگ گیا، کمپنیوں نے اپنے شاہکار عوام کے سامنے پیش کیے۔

جاپان میں کمرشل روبوٹس کا میلہ سج گیا، نوے سے زائد جاپانی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کے تیار کردہ روبوٹ "ورلڈ روبوٹ سمٹ" میں پیش کیے گئے۔ شاپنگ مالز کے لیے تیار کردہ کچھ روبوٹ چیزوں کو اٹھا کر ان کی جگہ پر رکھتے ہیں تو کچھ مختلف اشیاء پر لگے بارکوڈز کو سکین کرتے ہیں۔

ورلڈ روبوٹ سمٹ 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ٹوکیو میں جاری رہے گی۔