روس: کریمیا کے کالج میں طالب علم کا حملہ, 18 افراد ہلاک

Last Updated On 17 October,2018 09:05 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی ریاست کریمیا کے شہر کرچ میں دھماکے اور فائرنگ سے 18 ہلاک اور ستر کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا کریمیا پولی ٹیکنیک کالج کی کینٹین میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے مشتبہ حملہ آور کالج کا طالب علم تھا جس کی فائرنگ اور دھماکے سے 18 طلباء ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے خوف و ہراس پھیلانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔