اسلام آباد: (دنیا نیوز) چاول کی نئی فصل کاشت کر کے کاشتکار فی ایکڑ فصل اور اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
پاکستان اور چین کی معاونت سے ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی کی تربیت کے حوالے سے تقریب قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا کہ چاول کی نئی اقسام کی مدد سے کسان فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور برآمد کنندگان دوسرے ممالک کو چاول کی بر آمدات بڑھا کر ملکی معیشت کو استحکام دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کیلئے ہمیں اعلیٰ معیار کے بیج کی ضرورت ہو گی۔