موصل: (دنیا نیوز) عراقی شہر موصل میں کار بم دھماکے میں دو فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی ہو گئے۔
بارودی مواد سے بھری کار پرہجوم مارکیٹ کے قریبی ریسٹورینٹ میں پارک کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق دھماکے میں دو فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تیس افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔