تبلیسی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائر جان بولٹن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی ہے۔
جارجیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان بولٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کا پیغام پیوٹن تک پہنچا دیا ہے اور صدر وہ اگلے سال امریکا کا دورہ کریں گے۔
روسی صدر کا یہ دورہ رواں سال جولائی میں شیڈول تھا لیکن دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات گیارہ نومبر کو پیرس میں بھی طے ہے۔