جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کا مسافر طیارہ دارلحکومت جکارتہ سے شہر پنگکال جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں کل 189 افراد سوار تھے، انڈونیشیائی حکام نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔
طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور 13 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ انڈونیشیا کے ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
We re following reports that contact has been lost with Lion Air flight #JT610 shortly after takeoff from Jakarta.
— Flightradar24 (@flightradar24) October 29, 2018
ADS-B data from the flight is available at https://t.co/zNM33cM0na pic.twitter.com/NIU7iuCcFu
جہاز کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے، جس میں جہازکی سیٹیں، سیل فون اور لائف جیکٹس شامل ہے، فضائی کمپنی کو تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہے تاہم ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔