برلن: (دنیا نیوز) جرمن نرس نے مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران اپنے پاس زیر علاج 100 مریضوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
اولڈن برگ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ نرس نے چھتیس افراد کو اولڈن برگ اسپتال میں جبکہ چونسٹھ کو اپنے کلینک میں قتل کیا جس پر "نیلز ہویگل" نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا۔
جرمن نرس مریضوں کو زیادہ مقدار میں ادویات دے کر قتل کرنے کے جرم میں پہلے ہی پندرہ سال سے قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔