جیئر بول سونیرو برازیل کے نئے صدر بن گئے

Last Updated On 29 October,2018 04:59 pm

برازیلیہ: (دنیا نیوز) برازیل کے صدارتی انتخابات میں ورکرز پارٹی کے امیدوار فرنینڈو ہیڈڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، سوشل لبرل پارٹی کے جیئر بول سونیرو برازیل کے نئے صدر بن گئے۔

جئیر بول سونیرو کو 55 فیصد ووٹوں سے کامیابی ملی جبکہ ان کے مخالف امیدوار فرنینڈوو ہیڈڈ کو چوالیس فیصد ووٹ ملے۔ نتائج کے بعد سوشل پارٹی کے حامی ریوڈی جینرو میں جمع ہو گئے اور فتح کا جشن منایا۔

خیال رہے کہ برازیل میں دو ہزار تین سے دو ہزار سولہ تک حکومت کرنے والی جماعت ورکر پارٹی کو کرپشن الزمات کا سامنا رہا ہے۔