ریاض:(دنیا مانیٹرنگ)سعودی کابینہ نے پسماندہ ممالک کے ذمے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کی منظوری دیدی۔
سعودی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ بنی نوع انسان کی بھلائی ، سکیورٹی ، استحکام اور ترقی کی غرض سے مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔ پسماندہ ممالک کے ذمے قرض معاف کرنے کا فیصلہ پائیدار ترقی کے منصوبے 2030کے مقاصد کے حصول کے اقدامات کا تسلسل ہے ۔