واشنگٹن:(ویب ڈیسک) شمالی کیرولائنا کے وائلڈ پارک میں پنجرے سے بھاگے شیر نے حملہ کر کے خاتون ملازم کو ہلاک کر دیا، انتظامیہ نے شیر کو گولی مار دی۔
ہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔
وائلڈ لائف پارک کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شیر لاک کیے گئے حصے سے کیسے باہر آیا۔
ہلاک ہونے والی 22 سالہ الیگزینڈرا نے حال ہی میں انڈیانا یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی اور 10 روز قبل ہی بحیثیت انٹرن وائلڈ پارک میں کام کا آغاز کیا تھا، انہیں جنگلی حیات سے خصوصی دلچسپی تھی۔