امریکی فوج نے متنازع پوسٹ پر معافی مانگ لی

Last Updated On 01 January,2019 08:46 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے نئے سال کے موقع پر بمباری کے حوالے سے متنازع پوسٹ پر ٹوئٹر پر معافی مانگ لی۔

امریکا کے جوہری ہتھیاروں کے نگران ادارے یو ایس سٹریٹجک کمانڈ نے نئے سال کے موقعے پر اپنی ٹوئٹ کے حوالے سے معذرت کی ہے۔

اس سے پہلے ادارے کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا کہ وہ نیویارک کے ٹائمز سکوائر بال کے مقابلے میں کچھ بہت بڑا گرانے کے لیے تیار ہیں۔

31 دسمبر کی شام کو اس پیغام کے ساتھ ایک ویڈیوبھی شائع کی گئی تھی جس میں ایک بی ٹو بمبار طیارے کو بمباری کرتے دکھایا گیا تھا۔