پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے بدلے وعدے پورے کئے جائیں ورنہ شمالی کوریا اپنی سمت بدل سکتا ہے۔
نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف پابندیاں جاری رکھیں تو وہ بھی نئی سمت اختیار کر سکتے ہیں۔
کم جانگ اُن کا کہنا تھا جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے بدلے امریکا بھی وعدے پورے کرے اور وہ کہیں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔