افغانستان: طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں 20 اہلکار ہلاک

Last Updated On 01 January,2019 09:20 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے سرائے پل کے مرکزی شہر صیاد پر طالبان نے حملہ کر دیا، لڑائی میں بیس پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

گورنر سرائے پل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صیاد شہر پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں بیس پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ تئیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لڑائی چھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد طالبان حملہ آور پسپا ہو گئے۔