ایران: ملٹری یونٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،1 اہلکار جاں بحق

Last Updated On 02 February,2019 05:24 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے ملٹری یونٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں پاسداران انقلاب کا ایک اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ ایران کے صوبے سیستان میں واقع بسیج فورس کے یونٹ پر ہوا، حملہ صبح کے وقت پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ہوا، دہشت گرد یونٹ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، حملہ کی ذمہ داری جیس العدل نے قبول کر لی ہے۔