پاکستان کو الزام نہ دیں، حملے بھارتی مظالم کےستائے لوگ کرتے ہیں: فاروق عبد اللہ

Last Updated On 15 February,2019 12:04 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو الزام نہ دیں، حملے بھارتی مظالم کے ستائے ہوئے مقامی لوگ کر رہے ہیں۔ جب تک بات چیت کا راستہ اختیار نہیں کیا جاتا، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بھارت کا ڈرامہ خود بھارت نواز، فاروق عبد اللہ نے بے نقاب کر دیا۔ پاکستان کو الزام نہ دیں، یہ سب مقامی نوجوان کر رہے ہیں جو بھارتی مظالم سے تنگ آگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔

خود بھارتی شہریوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ جب بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کرے گا، معصوم لوگوں کو قتل کرے گا، بچوں کو اندھا کرے گا تو اس کا جواب بھی ایسا ہی آئے گا، یہ دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ اس کا ردعمل ہے جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرتا آرہا ہے۔

ایک کشمیری نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ کالعدم جیش محمد کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مودی سرکار کا یہ واویلا کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد دبانے کی ناکام کوشش ہے۔