کینیڈا میں سیلاب ایک ہزار گھر بہا لے گیا، دو ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

Last Updated On 23 April,2019 09:47 am

اونٹاریو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں ایک ہزار گھر سیلاب میں بہہ گئے اور دو ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں فوج امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

کینیڈا کے صوبے کیوبک میں آنے والے سیلاب میں ایک ہزار گھر بہہ گئے ہیں، بڑے پیمانے پر علاقہ زیر آب آ گیا۔ حکام نے سیلاب زدہ علاقے کا فضائی دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔

بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تاہم متاثرہ علاقے میں چھے سو فوجی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح تاحال بلند ہو رہی ہے جس کے باعث دریاؤں کے کناروں پر بند باندھے جا رہے ہیں۔