خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں تین دہائیوں سے حکومت کرنے والے عمر البشیر کیخلاف بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معزول صدر کے گھر سے 7.5 ملین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے نوٹ بوریوں میں ملے ہیں جن میں تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر، 50 لاکھ سوڈانی پاؤنڈز سمیت دیگر نوٹس بھی شامل ہیں ۔پیسوں سے بھری بوریاں ملنے کی تصدیق فوجی حکومت نے بھی کی ہے جس کے بعد ان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فوجی عہدیدار کے مطابق یہ بوریاں معزول صدر کے گھر پر چھاپے مارنے کے دوران ملیں۔ دوسری طرف عمر البشیر کے اہلخانہ کے مطابق سابق صدر اس وقت خرطوم کی ایک جیل میں قید ہیں۔
#Sudan authorities seize Al #Bashir cash stash #bashirhasfallen #SudanNews #SudanProtests #SudanUprising #Sudan_Revolts #Sudan_UpRising https://t.co/sup6OnZ9TP pic.twitter.com/oPID9FZNhI
— Radio Dabanga (@Radiodabanga) April 19, 2019