نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج ہے، پندرہ ریاستوں میں ایک سو سترہ نشستوں کےلیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےاحمد آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کشمیریوں نے اننت ناگ میں ڈھونگ اتنخابات کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔
بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ 13 ریاستوں، 2 یونین ٹیریٹریز کی 117 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جن میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، مہاراشٹر، اترپردیش، گوا، کرناٹکا، کیرالہ، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے حلقے شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر اننت ناگ میں آج ہونے والی ووٹنگ کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ اننت ناگ میں پولنگ بوتھ ویران پڑے ہیں۔
اس سے پہلے مقبوضہ وادی میں انتخابی ڈرامے کا دوسرا مرحلہ بھی فلاپ ہوا۔ پچاسی فیصد ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔ سری نگر میں 90 پولنگ بوتھ پر ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا تھا۔ لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔