جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں سیلاب سے 29 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جبکہ متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان پناہ گاہوں میں 13 ہزار کے قریب متاثرین کو رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سیلاب سے عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کونقصان پہنچاہے۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں مون سون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔