امریکہ کا اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان

Last Updated On 28 April,2019 11:41 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے سالانہ اجلاس میں دستبرادری کا اعلان کیا جسے 2013 میں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اراکین کو بتایا کہ امریکہ کی  ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے  میں دستخط کنندہ کی حیثیت کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جسے امریکی سینیٹ نے کبھی منظور نہیں کیا۔
ٹرمپ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم اپنے دستخط واپس لے رہے ہیں جس سے متعلق اقوام متحدہ کو جلد باقاعدہ نوٹس ارسال کردیا جائے گا۔
دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اڈوتے اکوائے کا کہنا تھا کہ اعلان کے ساتھ ٹرمپ انتطامیہ کمزور انسانی حقوق کے معیار کی موجودگی میں ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی فروخت کے سیلاب کو کھول رہی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 101 ممالک معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں جبکہ امریکہ سمیت 29 ممالک دستخط کنندہ ہیں لیکن باقاعدہ طور پر اس میں شامل نہیں ہیں۔
 

Advertisement