واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مولر رپورٹ لکھنے والے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ میں الیکشن کے دوران کوئی غلط کام نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ٹویٹ لکھتے ہوئے کہا کہ میسکیکو کے فوجی اہلکار کا بارڈر پر تعینات امریکی فوجی پر بندوق تاننا ناقابل قبول ہے۔ ہم کسی صورت بھی سمگلرز کو امریکہ میں گھسنے نہیں دیں گے۔
The Mueller Report, despite being written by Angry Democrats and Trump Haters, and with unlimited money behind it ($35,000,000), didn’t lay a glove on me. I DID NOTHING WRONG. If the partisan Dems ever tried to Impeach, I would first head to the U.S. Supreme Court. Not only......
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 24, 2019
دوسری طرف غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے فالورز کی تعداد میں کمی پر ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسے سے شکوہ کر ڈالا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کا زیادہ حصہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو سے فالورز میں کمی کے حوالے سے سوالات کرنے میں گزار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی تشویش کے جواب میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو نے صدر کو واضح کیا کہ کمپنی جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس وجہ سے بہت سی نامور شخصیات کے فالورز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو جیک ڈارسی کا کہنا تھاکہ کمپنی کے اس اقدام سے ان کے فالورز بھی پہلے کی نسبت کم ہوئے ہیں۔