ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کو دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔
عرب قیادت نے مکہ مکرمہ میں سرجوڑ لئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ خلیجی ملک سلامتی کے لیے مل کر ایران کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی کارروائیوں سے تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ خطے میں ایرانی مداخلت قیام امن کی کوششوں کے لیے چیلنج ہے۔