وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھول دیے گئے

Last Updated On 31 May,2019 09:07 am

مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، معاون خصوصی نعیم الحق، وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی بھی کی۔

وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Advertisement