تمام پاکستانی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 30 May,2019 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں، اپنے اثاثے ظاہر کر دیں، یہ سب کیلئے بہتر ہے، گارنٹی دیتا ہوں آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ تمام پاکستانی ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔ گارنٹی دیتا ہوں آپ کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اور چوری نہیں ہونے دونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ لوگ ٹیکس نہیں دیتے جس کی وجہ سے قرضے لینا پڑتے ہیں۔ کوئی بھی ملک اس وقت تک عوام کی خدمت نہیں کر سکتا جب تک ٹیکس ادائیگیاں مکمل نہ ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ادائیگیوں میں کمی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں مسائل درپیش ہیں۔ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ آسان ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی ہے۔ اداروں کے پاس جائیدادوں سے متعلق معلومات آ چکی ہیں جبکہ مزید بھی آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتےجس کےباعث ہم ہسپتال بنا سکتے ہیں اور نہ ہی سکول، اگر لوگ ٹیکس نہ دیں تو صحیح معنوں میں حکومت عوام کی خدمت نہیں کر سکتی۔
 

Advertisement