ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، معاون خصوصی نعیم الحق، وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں۔ وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔