تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ایٹمی ڈیل کے فریقوں کو معاہدہ بچانے کے لیے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔ ستائیس جون کے بعد ایران یورینیم کی افزودگی معینہ حد سے زیادہ کر دے گا۔
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ستائیس جون کے بعد ایران افزودہ یورینیم کی پیداوار تین سو کلو سے بڑھا دے گا اور افزودگی کی حد کو بھی بڑھا کر تین اعشاریہ سڑسٹ کر دیا جائے گا۔
ایرانی ایٹمی ترجمان کا کہنا تھا ہے کہ ڈیل کو بچانے کے لیے اب بھی یورپی ممالک کے پاس کچھ وقت موجود ہے۔
ادھر جرمن وزیر خارجہ نے ڈیل کو بچانے کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کچھ نہیں بدلا، ڈیل اب بھی موجود ہے جبکہ نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ایران ڈیل پر عمل کر رہا ہے، ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں۔