نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 4 بچوں سمیت 17افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سانحہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے پونے کوندھوا یں اس وقت پیش آیا جب ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ ان پر دیوار آ گری جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 17 مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، عمارت گرنے کی وجہ بارش بتائی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق ریاست بہار اور بنگال سے بتایا گیا ہے۔ عمارت تعمیر کرنے والی کمپنی کی بھی نا اہلی سامنے آئی ہے جس کے بعد حکام نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
Pune: 14 people have died in Kondhwa wall collapse incident. Rescue operations are underway. #Maharashtra pic.twitter.com/5XdHinkjCu
— ANI (@ANI) June 29, 2019
وزیراعلیٰ مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ کا سن کر بہت افسوس ہوا ہماری ہمدردی ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، ریاستی حکومت مرنے والے ہر شہری کو 5 لاکھ روپے دے گی، آج ہی حکم دے رہے ہیں کہ زیر تعمیر بلڈنگ پر کام فوراً روک دیا جائے۔