کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں ہرات قندھارہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 34 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایک مسافر بس بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔ مسافر بس کو یہ حادثہ ہرات کندھار شاہراہ پہ اب خرما کے مقام پہ پیش آیا۔
چند روز قبل اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی صوبے کندھار کے ایک ضلع میں پیش آیا جب ایک مزدا گاڑی جس میں خواتین و بچے سوار تھے بارودی سرنگ کے دھماکے سے تباہ ہوا اور اس میں سوار متعدد خواتین و بچے مارے گئے۔