مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش

Last Updated On 06 August,2019 11:00 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا بل لوک سبھا میں بھی پیش کر دیا گیا، وزیر داخلہ امیت شا کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور اقدام کو شملہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق بل لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا، لوک سبھا میں بل وزیر داخلہ امیت شا نے پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے امیت شا کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کی گئی۔

بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور سمجھوتہ نہیں رہے گا، یہ اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آپ سارے قائدے قانون کو راتوں رات ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل واپس لیا جائے۔