میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Last Updated On 09 August,2019 09:20 am

رنگون: (دنیا نیوز) میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 30 ہزار افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، درجنوں گھرپانی میں ڈوب گئے۔

میانمر ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ حکام نے تیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

بارش کےباعث مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔